پیٹرول کی قیمت 150 روپے

پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 16 جنوری سے پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث ملک کی تاریخ میں پہلی بار پیٹرول کی قیمت 150 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم، پیٹرول پمپ کھل گئے

مزید پڑھیں:  رواں سال قرضوں کی ادائیگی کیلئے 8ہزار ارب روپے درکار ہیں،احسن اقبال

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے سیکرٹری پیٹرولیم کو عہدے سے ہٹا دیا

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ تاہم وفاقی وزارت خزانہ وزیر اعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلے کا اعلان کرے گی۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے نئے سال کے موقع پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور اضافے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سے پیٹرول کی قیمت 140.82 روپے فی لیٹر سے بڑھ کر 144.82 روپے فی لیٹر ہو گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 137.62 روپے سے بڑھ کر 141.62 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ: بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کروا کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم