عمران خان بیجنگ اولمپکس میں شرکت

وزیر اعظم عمران خان بیجنگ اولمپکس کے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

وزارت خارجہ نے وزیر اعظم عمران خان کی بیجنگ اولمپکس 2022 کے افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ وزیر اعظم 3 سے 5 فروری تک چین کا دورہ کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے جمعرات کے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران اسلام آباد اور بیجنگ کے حکام دیگر امور کے علاوہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) پر بات چیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم اولمپکس کے فائنل تک پہنچنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن گئے

یہ بھی پڑھیں: ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا افتتاح، وزیراعظم کا پسماندہ علاقوں کی ترقی کا دعوٰی

واضح رہے کہ چائنہ میں ہونے والے بیجنگ اولمپکس 2022 میں پاکستانی وزیر اعظم کی موجودگی بہت اہمیت کی حامل ہوگی کیونکہ کچھ بڑے مغربی ممالک نے 4 فروری سے شروع ہونے والے اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ بیجنگ اولمپکس 2022 سے سفارتی بائکاٹ کرنے والے ممالک میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا شامل ہیں جبکہ شمالی کوریا نے عالمی وبا کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے حال ہی میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔