زہریلی شراب پینے سے 14 افراد

سندھ میں زہریلی شراب پینے سے 14 افراد ہلاک

سندھ کے دو شہروں میں زہریلی شراب پینے سے 14 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ٹنڈو الہ یار میں زہریلی شراب پینے کی وجہ سے مزید 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد ٹنڈو الہ یار میں زہریلی شراب پینے سے دم توڑنے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ : ایم بی بی ایس کے آخری سال کی طالبہ نے خودکشی کرلی

مزید پڑھیں:  عدلیہ میں مداخلت:اسلام آباد ہائیکورٹ کا ردعمل دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 1459 گھوسٹ سکولوں کا انکشاف

حیدرآباد کے پولیس کمشنر عباس بلوچ نے کہا ہے کہ اندرون سندھ زہریلی شراب پینے سے ہلاک افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 افراد ٹنڈو الہ یار جبکہ 5 افراد ٹنڈو آدم میں ہلاک ہوئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زہریلی شراب کشیدگی میں ملوث ملزم بچل مگسی کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ کچی شراب پینے سے اموات کی تعداد 20 سے زائد ہے، تاہم کچھ افراد اور ورثاء پولیس کو اطلاع دینےسےگریز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے مکمل تعداد سامنے نہیں آرہی ہے۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان