19759569001580786541

سینیٹ نے وراثتی اورجانشینی سرٹیفکیٹس بل 2020کی منظوری دے دی

سینیٹ نے وراثتی اورجانشینی سرٹیفکیٹس بل دوہزاربیس کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد وفات پاجانیوالے افرادکی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد کی اس کے قانونی ورثاء کو فوری منتقلی ہے۔

جانشینی اور وراثتی سرٹیفکیٹس بل 2020ء حکومت کے قانونی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم نکتہ ہے جو قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور ہو چکا ہے۔اس قانون کا مقصد جانشینی اور وراثتی سرٹیفکیٹس کے فوری اجراء کا طریقِ کار فراہم کرنا ہے۔وزارت قانون نے قانونی ورثاء کی جانب سے دی گئی درخواست کے پندرہ دن کے اندر جانشینی اور وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجراء کیلئے نادرا کے تعاون سے سہولت مرکز قائم کرنے کیلئے ایک طریقِ کار و ضع کیاہے۔اس اقدام سے نادراپہلی بار پاکستان میں جانشینی اور وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجراء کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کاعمل شروع کرسکے گا۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری