گیس کمپریسر کیخلاف آپریشن شروع

گیس کمپریسر کیخلاف آپریشن شروع، 600 کنکشن منقطع کردیئے گئے

غیر قانونی طور پر گیس پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر استعمال کرنے پر 600 گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے، گیس کمپریسر استعمال کرنے والے نانبائیوں، کمرشل اور گھریلو صارفین کیخلاف آپریشن میں سینکڑوں گیس کنکشن منقطع کر دیئے گئے، گیس بحران پر قابو پانے کے لئے محکمہ سوئی گیس کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیموں نے گیس کمپریسر استعمال کرنے والے صارفین کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا شہر کے بیشتر علاقوں میں نانبائیوں کی جانب سے گیس کمپریسر کا استعمال کیا جا رہا ہے جس سے گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

مزید پڑھیں:  حکومت کو سارے مقدمات واپس لینے ہونگے، شیخ رشید احمد

جبکہ اکثر گھروں میں بھی کمپریسر استعمال ہونے کی شکایات ہیں جس پر محکمہ سوئی گیس کی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کمپریسر استعمال کرنے والے گھریلو و کمرشل صارفین کے خلاف چھاپہ مار کارروائیاں تیز کرتے ہوئے 600 گیس کنکشن منقطع کردیئے، مذکورہ صارفین کے گیس میٹرز کو لیبارٹری رپورٹ کیلئے بھجوا دیا گیا اور لیب رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سفارتی تعلقات بحال، 9 سال بعد ایران سے معتمرین عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ