گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا

مہنگائی کا طوفان نہ تھم سکا، گھی اور کوکنگ آئل مزید مہنگا

پشاور میں مہنگائی کا نہ تھمنے والا طوفان جاری ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس نے عام آدمی کی زندگی مشکل ترین بنا دی ہے جبکہ منافع خوروں نے بھی ذخیرہ اندوزی کا بازار گرم کرتے ہوئے پرانے سٹاک کو نئی قیمتوں پر فروخت کیا جا رہا ہے جس سے منافع خور تاجروں نے کروڑوں روپے کما لئے ہیں جبکہ عوام کا بھرکس نکال دیا گیا ہے، ایک ہفتے کے دوران گھی اور آئل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، نئے اضافہ کے بعد لوکل گھی 315 روپے فی کلوگرام سے 325 روپے فی کلوگرام، پانچ کلو گھی 2000 روپے سے 2100 روپے تک پہنچ گیا ہے، مخصوص کمپنیوں کے کا گھی 400 روپے سے بڑھ کر 420 روپے فی کلو گرام جبکہ آئل 360 روپے سے 370 روپے تک جا پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں:  کسی ادارے کے سربراہ کی ایکسٹینشن قابل قبول نہیں،پی ٹی آئی