دَم پخت چکن تکہ

دَم پخت چکن تکہ

اجزا

  1. چکن ایک کلو (چار تکہ پیس)
  2. سفید سرکہ ایک چوتھائی کپ
  3. نمک حسب ضرورت
  4. دہی ایک کپ
  5. دھنیا ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا)
  6. ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  7. ہری مرچ چھ عدد (گرائینڈ کی ہوئی)
  8. گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  9. لال مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی)
  10. زیرہ ایک چائے کا چمچ
  11. آلو بخارے دس عدد
  12. تیل آدھا کپ

تركيب

  • چکن کے پیسز پر کٹ لگائیں۔
  • اب انھیں سفید سرکہ اور نمک سے چار گھنٹے کے لیے میری نیٹ کرلیں۔
  • میرینیشن کےبعد اس کا پانی نکال کر چکن کے پیسز کو دس منٹ کے لیے ڈیپ فرائی کریں۔
  • اس کے بعد دہی میں ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، نمک، پسی لال مرچ، گرم مصالحہ، پسا دھنیا اور زیرہ ڈال کر اچھی طرح سےمکس کرلیں۔
  • اب اس مکسچر کو ایک پین میں آدھا کپ تیل کے ساتھ ڈالیں اور فرائی کی ہوئی چکن میں شامل کرکے ہلکی آنچ پر ڈھک کر بیس منٹ پکائیں۔
  • جب چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے تو اس میں آلو بخارے شامل کر کے کوئلے کا دَم دے دیجئے۔