روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق

روبینہ اشرف کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پاکستان انڈسٹری کی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی مِنا طارق رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

مِنا طارق کے نکاح کی تقریب کا انعقاد گزشتہ روز کیا گیا تھا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ مِنا طارق نے زندگی کے سب سے خاص موقع پر سِلور رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے سُرخ رنگ کا دوپٹہ پہنا تھا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

مِنا طارق کے شوہر نے آف وائٹ رنگ کا لباس زیب تن کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اریبہ حبیب رشتہ ازدواج میں منسلک

سوشل میڈیا پر مِنا طارق کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز پر صارفین کی جانب سے اُن کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کا ولیمہ، شوبز ستاروں کی شرکت

مِنا طارق کے نکاح کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی جن میں وسیم عباس اور بہروز سبزواری سمیت دیگر فنکاروں کی فیملیز شامل تھیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اداکارہ مِنا طارق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کی بیٹی ہیں جو کہ اب تک بہت سے کامیاب ڈراموں کا حصہ بن چکی ہیں۔