ٹک ٹاک جنون سیکیورٹی گارڈ قتل

ٹک ٹاک کے جنون نے سیکیورٹی گارڈ کی جان لے لی

لاہور میں مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک بناتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے ساتھی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں ایک نجی دفتر کے سیکیورٹی گارڈ نے دوسرے گارڈ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا، دونوں ٹک ٹاک کی ویڈیو بنارہے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے کر نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والا 25 سالہ حسین احمد سندر سٹیٹ میں سیکیورٹی گارڈ تھا، اور یہیں پر اسامہ نامی نوجوان بھی سیکیورٹی ڈیوٹی کرتا تھا، دونوں مل کر ٹک ٹاک بنا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، پنڈی روڈ پر فائرنگ سے دو افراد زخمی

یہ بھی پڑھیں:ایڈونچر کیلئے شہری کو قتل کرنے والے ٹک ٹاکرز گرفتار
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ دونوں سیکیورٹی گارڈز ٹک ٹاک کی ویڈیو بنارہے تھے، اسامہ نے پسٹل حسین کے سر کے پچھلے حصہ پر گردن کے قریب رکھا تھا، کہ گولی چل گئی اور حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے قتل ہونے والے گارڈ کی نعش پوسٹمارم کے لئے جمع کروا دی ہے، جب کہ اسامہ کو اسلحے سمیت گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، خواتین ڈاکوؤں کی ڈکیتی واردات، سونا اور نقدی لے اڑیں

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق شمالی وزیرستان کے علاقے سے ہے۔

واضح رہے اس سے قبل بھی متعدد ایسی اموات ہوچکی ہیں۔