چاولوں کا زردہ

لذیذ اور خوش ذائقہ چاولوں کا زردہ

اجزا

  1. سیلا چاول۔ دو پیالی
  2. تیل ۔حسبِ ضرورت
  3. لونگ۔ دو سے تین عدد
  4. سبز الائچی۔دس سےپندرہ عدد
  5. چینی ۔ایک کپ
  6. کشمش۔ ایک کپ
  7. گری۔باریک15 ٹکڑے
  8. بادام۔ ایک کپ
  9. کیوڑا ۔چند قطرے
  10. کھویا۔ اڑھائی سو گرام
  11. گلاب جامن۔ حسبِ ضرورت
  12. زردہ رنگ ۔حسبِ ضرورت

تركيب

  • تین کپ پانی میں زردے کا رنگ ملا کر ڈیڑھ کپ چینی کا شیرہ بنالیں۔
  • چاول صاف کرکے 15 سے 20 منٹ پانی میں بھگوئے رکھیں۔اس کے بعد انہیں نتھار کر الگ کر لیں اور چینی والے شیرے میں لونگ ،الائچی، کشمش، بادام، کھویا، گری اور چاول ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔
  • جب ایک کپ بانی رہ جائے تو گھی، کیوڑا اور کھویا ڈال کر دم پر رکھ دیں۔ خیال رہے کہ دم ہلکی آنچ پر دیں۔سات سے آٹھ منٹ بعد دم سے ہٹا لیں اورگلاب جامن سے گارنش کر کے سرو کریں۔