جنت مرزا ایمن خان

جنت مرزا نے ایمن خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے اداکارہ ایمن خان کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ سب کی حوصلہ افزائی کریں، عزت دیں اور عزت لیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ایمن خان نے جنت مرزا کو کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے بعد ٹک ٹاک اسٹار نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے ایمن خان کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ آپ کو دوسروں کی زندگی میں دخل اندازی کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لڑکیوں شادی جلدی کر لیں ورنہ نہیں ہو گی

حال ہی میں انسٹاگرام پر سوال، جواب سیشن کے دوران ایک صارف نے جنت مرزا کو بیوقوف کہتے ہوئے نہایت تنقیدی لہجے میں کہا کہ ایمن خان نے سچ کہا تھا اس پر ویڈیو بنانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

صارف کے تبصرے پر جنت مرزا نے بھڑکتے ہوئے کہا میں نے اپنی ویڈیو میں کسی کا نام نہیں لیا تھا لہذا اندازے لگانا بند کرو۔ جنت نے مزید کہا دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے خود پر گہری نظر ڈال لیں۔ میں سب کی عزت کرتی ہوں لیکن ہماری کچھ اداکارائیں کیوں سب پر تنقید کرتی ہیں اور انہیں جج کرتی ہیں۔ وہ خاتون (ایمن خان) جنہوں نے مجھے کم میک اپ کرنے کا مشورہ دیا ایک بار اداکارہ ماورہ حسین کی جسمانی ساخت پر بھی تبصرہ کرچکی ہیں۔ اور بہت سی دوسری معروف شخصیات کو بھی نشانہ بنایا۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بھارتی گلوکار بادشاہ کیساتھ نئی ویڈیو وائرل

جنت مرزا نے ایک بار پھر ایمن خان کا نام لیے بغیر انہیں مشورہ دیا کہ ایسے متنازع جوابات دینے کے بجائے مثبت رہنے کی کوشش کریں اور سب کی حوصلہ افزائی کریں۔ عزت دیں اور عزت لیں۔