پی ٹی اے رجسٹر کمپنیاں

سنیک وڈیو اور بیگو لائیو: پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر ہونے والی پہلی دو کمپنیاں

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے تحت جویو ٹیکنالوجی پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (سنیک وڈیو) اور بیگو سروسز پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (بیگو لائیو اور لائیکی) رجسٹر ہونے والی پہلی سوشل میڈیا کمپنیاں بن گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کے نئے قوانین کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرمعیاری ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والوں کو پکڑا جائے،پی ٹی اے

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر ابراہیم رئیسی آج لاہور اور کراچی کا دورہ کرینگے

یہ بھی پڑھیں: بچے ٹک ٹاک اکائونٹ نہیں کھول سکیںگے، پی ٹی اے

اس حوالے سے پی ٹی اے نے کہا کہ سنیک وڈیو اور بیگو لائیو اتھارٹی کے ساتھ رجسٹر ہونے والی پہلی سوشل میڈیا کمپنیاں بن گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔ کمپنیوں کو بعد میں "رجسٹریشن سرٹیفکیٹ” سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف کا جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

واضح رہے کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو غیر قانونی آن لائن مواد (طریقہ کار، نگرانی اور حفاظت) رولز 2021 کے تحت پی ٹی اے کے ساتھ رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے اور ان کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سروس اور یوزر بیس کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔