شہباز شریف کرپٹ ہے شیخ رشید

شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اپنے بھائی و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے جمعے کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حکومت کی معاشی پالیسیوں اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مدد لینے کے فیصلے پر تنقید کرنے پر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کا مسلم لیگ ن کو ان ہاؤس تبدیلی کے لیے گرین سگنل

مزید پڑھیں:  کسی ادارے کے سربراہ کی ایکسٹینشن قابل قبول نہیں،پی ٹی آئی

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی کو مسترد کردیا

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں کے لیے غیر ملکی امداد لینا ٹھیک تھا لیکن جب وزیر اعظم عمران خان نے بھی ایسا ہی فیصلہ کیا تو اپوزیشن اس بات پے بلا وجہ تنقید کئے جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن آئی ایم ایف تک پہنچ جائے تو یہ حلال ہے لیکن اگر عمران خان ایسا کریں تو حرام ہے۔

آئی ایم ایف کی شرائط کے بارے میں بات کرتے ہوئے، وزیر داخلہ نے کہا کہ شرائط سخت تھے لیکن حکومت کو پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری کے لیے انہیں قبول کرنا پڑا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ترمیمی) بل 2021 اور ضمنی مالیاتی بل، جسے اپوزیشن نے "منی بجٹ” قرار دیا ہے، کثرت رائے سے منظور کر لیا جس میں آئی ایم ایف کی ضرورت کے مطابق 5.8 ٹریلین روپے کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے نئے ٹیکس اقدامات پر اثر پڑے گا۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6بچوں کی پیدائش