محمد رضوان خواتین کے ساتھ تصویریں

محمد رضوان نے خواتین کے ساتھ تصویریں نہ بنانے کی وجہ بتا دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایا ناز وکٹ کیپر اور بلے باز محمد رضوان نے آخر کار خواتین مداحوں کے ساتھ تصویریں نہ بنانے کی وجہ بتا دی ہے۔

اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ذاتی طور پر ملنا اور ان کے ساتھ تصویریں بنانا، بلا شبہ، بہت سے کرکٹ شائقین کے لیے ایک خواب ہے۔ تاہم محمد رضوان کو کبھی بھی ان کی کسی بھی تصویر میں کسی خاتون مداح کے ساتھ نہیں دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست

یہ بھی پڑھیں: مبینہ زیادتی کیس، کرکٹر یاسر شاہ بے گناہ قرار

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کا بہترین انفراسٹرکچر بنانا 2022 میں ترجیح ہوگی

ایک انٹرویو کے دوران قومی اسکواڈ کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان سے جب یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ خواتین کے بارے میں اتنے شرمیلے کیوں ہیں، تو انہوں نے جواب میں کہا کہ یہ شرمیلے ہونے کی بات نہیں ہے لیکن کچھ چیزیں ذاتی ہوتی ہیں اور ہر کھلاڑی کی اپنی ذاتی وجوہات ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کو ایک بار پھر کپتان قومی ٹیم بنائے جانے کا امکان

محمد رضوان کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کی بہت عزت کرتے ہیں اور خود کو "ماؤں اور بہنوں” کے ساتھ تصویر کھنچوانے کے "قابل” نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ وہ مائیں اور بہنیں جو میری مداح ہیں، وہ اس بات سے ناراض نہ ہوں۔