مولوی جی ہسپتال گائناکالوجی پوسٹ

مولوی جی ہسپتال، گائناکالوجی پوسٹ پر پیڈز سپیشلسٹ تعینات

محکمہ صحت نے مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال میں گائناکالوجی سپیشلسٹ کی خالی آسامی پر پیڈز سپیشلسٹ تعینات کر کے ایک نئی مثال قائم کردی، ذرائع کے مطابق ہیلتھ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے تحت گریڈ 18 کے ڈسٹرکٹ سپیشلسٹ پیڈز ڈاکٹر محمد اختر خلیلی کو سینئر ڈسٹرکٹ گائناکالوجسٹ کی خالی آسامی پر تعینات کر دیا گیا، فیصلے پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا، جس میں سوال کیا گیا ہے کہ امراض نسواں کے ہسپتال میں گائناکالوجسٹ کی آسامی پر پیڈز سپیشلسٹ تعینات کرکے اس سسٹم کا مذاق اڑایا گیا ہے، محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈاکٹر کو صرف تنخواہ کی غرض سے ہسپتال میں اپنی صلاحیت کے برعکس پوسٹ پر تعینات کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مخصوص نشستوں پر حلف کا معاملہ، سپیکر صوبائی اسمبلی سے جواب طلب