چینی فی کلو قیمت 100 روپے

چینی پھر مہنگی،فی کلو قیمت 100 روپے ہوگئی

منی بجٹ کی منظور ی کے ساتھ ہی مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہونا شروع گیا جبکہ آٹا ، گھی اور دیگر اشیاء کے بعد چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے چینی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا نیا اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے بعد چینی کی فی کلو قیمت 100روپے اور گڑ کی قیمت 170روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی بوری 4500 روپے تک پہنچ گئی ہے اور ہول سیل میں چینی کی قیمت 95روپے تک پہنچ گئی ہے اور ہمیشہ کی طرح چینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتے ہی منافع خور تاجروں نے پرانے مال سٹاک کرنا شروع کر دیا ہے

مزید پڑھیں:  پاک افغان سرحد ی گزرگاہ انگوراڈہ گیٹ پیدل آمدورفت کے لئے کھل گیا

تاکہ قیمتیں بڑھنے کے بعد اسے مہنگے داموں فروخت کیا جاسکیں سیزن کے دنوں میں چینی اور گڑ کی قیمتوں میں اضافہ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اضافہ کا امکان ہے مارکیٹ میں جاری منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا کوئی کردار نظر نہیں آرہا اور عوام کو منافع خور تاجروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا اسمبلی :مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین سے حلف لینے کا حکم