خیبر پختونخوا میں موسم

خیبر پختونخوا میں موسم کی صورت ہال: بارش اور برفباری کا امکان،الرٹ جاری

صوبۂ خیبر پختونخوا میں موسم کی صورت ہال: محکمۂ موسمیات نے اکثر اضلاع میں منگل سے بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبے میں بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، مردان، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، باجوڑ اور کرم میں بھی بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چترال، دیر، سوات، مالا کنڈ، کوہستان، شانگلہ، بونیر میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ گلیات، ناران، کاغان، چترال، دیر، سوات اور مالم جبہ کے پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  آپریشن رجیم میں سعودی عرب کا کردار نہیں تھا، عمران خان

یہ بھی پڑھیں:پشاور: بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ،برقی الات جل گئے

یہ بھی پڑھیں: پشاور: مکان کی چھت گرنے سے 5 افراد جاں بحق

اس حوالے سے پی ڈی ایم اے خیبر پختون خوا نے متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو پیشگی ضروری اقدامات کرنے کے لیے مراسلہ بھیج دیا ہے. ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایات کی ہے، بالائی اضلاع میں بارش اور برف باری کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ہدایت کی گئی ہے کہ لنک روڈز کی بحالی کے لیے مشینری کی دستیابی یقینی بنائی جائے، جبکہ سیاح دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

مزید پڑھیں:  بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال