اومیکرون سندھ اسکول کھلے رکھنے

اومیکرون کے بڑھتے وار، سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے کورونا کی بڑھتی ہوئی شرح کے باوجود صوبے بھر میں اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سندھ بالخصوص کراچی میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ میں اسکول کھلے رہیں گے اور صوبے میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔ جو سرکاری افسر ماسک نہیں پہنے گا اسکو جرمانہ کیا جائے گا، جرمانے میں ایک دن کی تنخواہ کی کٹوتی کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ستمبر کے بعد پہلی بار 2000 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تمام شادی ہالز، مارکیٹس، عوامی مقامات پر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، شادی کی تقریبات میں کھانا باکس میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے، مارکیٹس میں صرف ویکسینیٹڈ افراد کے داخلے کی اجازت ہوگی، انتظامیہ کو ویکسینیشن کارڈ چیک کرنا لازمی ہوگا، تمام سرکاری و نجی اسپتالوں کا سروے کیا جائے گا، جس میں اسپتالوں کی گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا، اسپتالوں میں کتنی گنجائش ہے اور مزید کتنی ضرورت ہے بتایا جائے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کے حقوق کیلئَے مل کر آواز بلند کرنا ہوگی، شہباز شریف

ترجمان کے مطابق حکومت کی ویکسینیشن مہم پورے صوبے میں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا، کورونا کیسز میں اضافہ احتیاتی تدابیر نہ اپنانے کا نتیجہ ہے، عوام تعاون کریں گے تو اس جاری کورونا لہر پر بھی کنٹرول ہوجائے گا۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ہائیکورٹ، 6ججز کو خطوط کے معاملے پر آج فل کورٹ اجلاس طلب

یہ بھی پڑھیں:صوبہ بھر میں اومی کرون کیسز کی تعداد 34 ہو گئی

واضح رہےکہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے اور ملک بھر کے شہروں میں سب سے بلند شرح کراچی میں 35 فیصد تک جا پہنچی ہے۔