جعلی اکاؤنٹس کیسز زرداری کی ضمانت

جعلی اکاؤنٹس کیسز ،زرداری کو مستقل ضمانت مل گئی

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کی ضمانت کی منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب کی انکوائری جاری ہے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی۔عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ آصف علی زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی ہے ۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں کھلی کچہری، سرکاری محکموں کیخلاف شکایات کے ڈھیر

احتساب عدالت کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے۔ نیب کا کیس میں آصف زرداری کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے۔احتساب عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا ہے کہ نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر آصف علی زرداری کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات 2018 اور 2019 میں موصول ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر خارجہ کو بلو رانی کہنے پر مجھ پر کیس بنایا گیا ہے، شیخ رشید احمد