شگفتہ اعجاز کی بیٹی کا نکاح

شگفتہ اعجاز کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ۔

سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کی صاحبزادی منیٰ طارق کے بعد اب شگفتہ اعجاز کی بیٹی بھی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں ۔شگفتہ اعجاز کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کا انعقاد گزشتہ شب کیا گیا تھا جس میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی تھی۔ تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:روبینہ اشرف کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

اداکارہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی انیا مشہور فٹنس ٹرینر علی حمزہ بلوچ کے ساتھ شادی کے رشتے میں بندھی ہیں۔ زندگی کے سب سے خاص موقع پر ہلکے رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا جبکہ اُن کے شوہر نے بھی اس موقع پر سفید لباس کا انتخاب کیا۔ علی حمزہ بلوچ پاکستان کے معروف آن لائن فٹنس ادارے’گیٹ فِٹ ایتھلیٹک‘ کے ہیڈ کوچ اور بانی ہیں جبکہ شگفتہ اعجاز کی بیٹی انیا ایک ڈاکٹر ہونے کے ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں۔

واضح رہے جوڑے کی گزشتہ سال جولائی میں منگنی ہوئی تھی۔