ٹینس اسٹار نواک جوکووچ پھر گرفتار

ٹینس اسٹار نواک جوکووچ پھر گرفتار

آسٹریلیا میں دوبارہ ویزا منسوخ ہونے کے بعد ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نوواک جوکووچ کو حراست میں لے لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اب عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی آسٹریلین اوپن میں شرکت کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں، حراست میں لینے کے بعد آسٹریلین بارڈر حکام آج جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔ جوکووچ پر تین سال کیلئے آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی لگ سکتی ہے، جوکووچ کے پاس فیصلے کو عدالت میں دوبارہ چیلنج کرنے کا آپشن موجود ہے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

گذشتہ روز آسٹریلیا کے امیگریشن کے وزیر الیکس ہاک نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کیا تھا، یہ اقدام اس ضمن میں اٹھایا گیا ہے جب ٹینس اسٹار کے وکلا اس فیصلے کے خلاف فوری حکم امتناعی دائر کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔ معروف ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ نے تسلیم کیا تھا کہ آسٹریلیا آمد کیلئے بھرے جانے والےفارم میں غلطیاں ہوئی تھیں، جوکووچ نےتسلیم کیا کہ گزشتہ ماہ انہوں نےایک صحافی سےملاقات کی تھی جب انہیں کورونا تھا لیکن یہ ایک اندازے کی غلطی تھی۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ

یاد رہے کہ عالمی ٹینس اسٹار کا ویزا گزشتہ روز دوسری بار منسوخ کیا گیا ۔ جوکووچ کے وکلاء نے ویزا منسوخی کے خلاف عدالت میں حکم امتناعی کی درخواست جمع کرادی ہے، اپیل پرسماعت اتوار کو ہوگی۔

واضح رہے کہ 10 جنوری کو آسٹریلوی عدالت نے حکومت کا نوواک جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیتے ہوئے ٹینس ‏اسٹار کے آسٹریلیا میں داخلے کو قانونی قرار دیا تھا۔