پاکستانی معیشت اقوام متحدہ

پاکستانی معیشت ‘مضبوط’ بحالی کی راہ پر گامزن ہے

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مضبوط بحالی کے راستے پرگامزن ہے۔اقوام متحدہ نے اپنی اہم عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات (ڈبلیوای ایس پی) کی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت نسبتاً مضبوط بحالی کے راستے پرگامزن ہے۔سالانہ رپورٹ کے مطابق 2021 میں 4.5 فیصدکی اقتصادی توسیع کے بعد 2022 میں جی ڈی پی کی شرح نمو3.9 فیصدرہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جو نجی کھپت، ریکارڈ حد تک ترسیلات زر اور مالی معاونت کی وجہ سے ہے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، پاکستان سے تعاون جاری رہے گا، چین

مجموعی طور پر رپورٹ سے پتہ چلتاہے کہ اومیکرون کوویڈ 19ویریئٹ کے تیزی سے پھیلاؤ نے تیزی سے عالمی بحالی کوروک دیا ہے، جو پچھلے سال کے آخر میں ٹھوس ترقی کے آثار کا مقابلہ کررہا ہے۔اقوام متحدہ کے شعبہ اقتصادی اور سماجی امور (ڈی ای ایس اے) کی طرف سے تیارکردہ رپورٹ میں ایسے مسائل کا حوالہ دیا گیا ہے جو معیشت کو سست کررہے ہیں،جن میں کوویڈ 19 انفیکشن کی نئی لہریں، مسلسل لیبر مارکیٹ اور دیرپا سپلائی چین چیلنجز اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا دباو شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  عثمان ڈار کو مشروط طور پر عمرے پر جانے کی اجازت