کورونا کیسز رپورٹ

ملک میں اگست کے بعد 4000 سے زائد کورونا کیسز رپورٹ، شرح 8.16 فیصد

پاکستان میں اگست کے بعد پہلی بار گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4286 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون کے بڑھتے وار،سندھ حکومت کا اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز: دوران پرواز کھانے کی تقسیم پر پابندی عائد

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52522 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 4 لوگ اس وبائی مرض سے انتقال کر گئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 8.16 فیصد رہی جو 25 اگست 2021 کے بعد سے ملک میں کورونا کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کی سب سے زیادہ شرح کراچی میں 35.3 فیصد رہی۔