پاکستان افغانوں کو ترک نہیں کرے

پاکستان ضرورت کے اس وقت میں افغانوں کو ترک نہیں کرے گا: وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ضرورت کے اس وقت میں افغانوں کو ترک نہیں کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہفتے کے روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی برائے افغانستان کا تیسرا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے دوران وزیر اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعاون تلاش کریں۔ انہوں نے افغانستان کی بحالی اور ترقی میں مدد کے لیے ریلوے، معدنیات، فارماسیوٹیکل اور میڈیا کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی بھی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان بیجنگ اولمپکس کے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

یہ بھی پڑھیں: ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے کا افتتاح، وزیراعظم کا پسماندہ علاقوں کی ترقی کا دعوٰی

اجلاس میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ افغانستان اس سخت سردی کے دوران بھوک اور بحرانی صورتحال کے دہانے پر ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے لیے مناسب خوراک اور رہائش کا حصول مشکل ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9مئی سے ہو گا

ایپکس کمیٹی نے عالمی برادری اور امدادی اداروں سے اپنی اپیل کی تجدید کی کہ وہ اس ضرورت کے موقع پر افغانستان کو امداد فراہم کریں تاکہ معاشی تباہی کو روکا جا سکے اور افغانستان میں قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے۔