کوک اسٹوڈیو عابدہ پروین نصیبو لال

کوک اسٹوڈیو: عابدہ پروین اور نصیبو لال کا گانا’تو جھوم’ انٹرنیٹ پر وائرل

کوک اسٹوڈیو کے 14 ویں ایڈیشن کا آغاز معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور پنجابی فنکارہ نصیبو لال کے گانے کے ساتھ ہو گیا ہے جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کا 14 واں سیزن شروع ہو گیا ہے، جس کا آغاز عابدہ پروین اور نصیبو لال نے مشہور گانے ‘تو جھوم’ کے ساتھ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عروج آفتاب ‘کوچیلا’ میں گانے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماہرہ خان نے اومی کرون کو شکست دیدی

شو کے پہلے گانے میں ہی زلفی کی حیرت انگیز کمپوزیشن اور دونوں لیجنڈری فنکاروں کی متحرک کارکردگی نے موسیقی کے مداحوں کو مسحور کر دیا ہے اور گانا انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔

گانے کے علاوہ پردے کے پیچھے کا ایک ویڈیو کلپ بھی وائرل ہو گیا ہے، جس میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور پنجابی فنکارہ نصیبو لال کو گانا گانے سے پہلے ایک دوسرے کو گرمجوشی سے مبارکباد دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

کوک اسٹوڈیو کے 14 ویں ایڈیشن کا دوسرا گانا 21 جنوری 2022 کو ریلیز ہوگا۔