بیجنگ اولمپکس چین کا خیر مقدم

چین کا عمران خان کے بیجنگ اولمپکس میں شرکت کے فیصلے کا خیر مقدم

چین نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے اگلے ماہ بیجنگ اولمپکس گیمز 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے فیصلے کو سراہا ہے اور خیرمقدم کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے ہفتے کے روز بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان چینی قیادت کی دعوت پر 3 فروری سے چین کا تین روزہ دورہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان بیجنگ اولمپکس کے افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

مزید پڑھیں:  ایران کے صدر ابراہیم رئیسی رواں ماہ پاکستان آئیں گے

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم نے پاکستان کی پہلی قومی سلامتی پالیسی کے عوامی ورژن کا افتتاح کردیا

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران بیجنگ اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو مزید مضبوط بنانے کے لیے چینی قیادت کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

مزید پڑھیں:  دہشت گردی کی لہر :پنجاب میں 9ہزار سے زائد افراد واچ لسٹ میں شامل

واضح رہے کہ چائنہ میں ہونے والے بیجنگ اولمپکس 2022 میں پاکستانی وزیر اعظم کی موجودگی بہت اہمیت کی حامل ہوگی کیونکہ کچھ بڑے مغربی ممالک نے 4 فروری سے شروع ہونے والے اولمپکس کے سفارتی بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ بیجنگ اولمپکس 2022 سے سفارتی بائکاٹ کرنے والے ممالک میں امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا شامل ہیں جبکہ شمالی کوریا نے عالمی وبا کورونا وائرس کا حوالہ دیتے ہوئے حال ہی میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔