ویرات کوہلی ٹیسٹ کپتانی سے دستبردار

ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے

جنوبی افریقہ سے سیریز ہارنے کے بعد بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے ہفتے کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

بھارتی بلے باز نے کہا کہ انہوں نے ٹیم کو صحیح سمت میں لے جانے کے لیے سات سال پوری ایمانداری، محنت اور انتھک ثابت قدمی کے ساتھ کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سفر میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے ہیں اور کچھ نشیب و فراز بھی، لیکن کبھی بھی کوشش یا یقین کی کمی نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

یہ بھی پڑھیں: ایک اور ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش ہے

یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر نوین الحق کی پی ایس ایل 7 کھیلنے سے معذرت

ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ سب کچھ کسی نہ کسی مرحلے پر رک جاتا ہے اور اس لیے اب وہ بطور ٹیسٹ کپتان نہیں کھیلیں گے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

یاد رہے کہ ویرات کوہلی 2014 میں بھارت کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان بنے۔ انہوں نے 68 ٹیسٹ میچوں میں ہندوستان کی قیادت کی، جس میں 40 میں فتح اور 17 میں شکست ہوئی۔

واضح رہے کہ کوہلی نے ستمبر میں ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑ دی تھی اور دسمبر میں انہیں ون ڈے کرکٹ کپتان کے طور پر تبدیل کیا گیا تھا۔