سیاحوں کو مری جانے کی اجازت

مری میں سیاحوں کو مشروط اجازت، روزانہ 8 ہزار گاڑیاں داخل ہوسکیں گی

راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے سیاحوں کو مری میں داخلے کی مشروط اجازت دے دی۔

بتایا گیا ہے کہ مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی اجازت ہوگی، شام 5 سے صبح 5 بجے کے درمیان سیاحوں کا داخلہ نہیں ہوسکے گا، خلاف ورزی کے ذمہ دار چیف ٹریفک آفیسر ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے مری میں سیاحوں کی گاڑیوں کے داخلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مری میں روزانہ 8 ہزار گاڑیوں کی اجازت دے دی گئی، داخلی گاڑیوں پر پابندی مری اورآزاد کشمیر کے رہائشیوں پرلاگو نہیں ہوگی، چیف ٹریفک آفیسر مری ٹریفک پلان ترتیب دیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں اتوار کو تاریخ کی بڑی ریلی ہوگی، شیرافضل

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ مری میں حد سے زائد گاڑیوں کو داخلے سے روکنے کی ذمہ داری بھی چیف ٹریفک آفیسر کی ہوگی، شام 5 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان مری میں سیاحوں کا داخلہ نہیں ہوسکے گا، چیف ٹریفک آفیسر محکمہ موسمیات سے مکمل رابطے میں رہیں گے، چیف ٹریفک آفیسر، سٹی پولیس آفیسر مناسب نفری تعینات کرنے کے پابند ہوں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم ذخائر کی نیلامی پر تحفظات کا اظہار