پرویزخٹک کی گاڑی کو حادثہ

پرویزخٹک کی گاڑی کو حادثہ، خوش قسمتی سے محفوظ رہے

وزیر دفاع پرویز خٹک کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آیا ہے۔ پاکستان تحریک انصا ف کے سینئر رہنما پرویز خٹک کی گاڑی کا ٹائر موٹروے پر برہان کے قریب بلاسٹ ہوگیا۔ حادثے میں وزیر دفاع خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک اپنے آبائی شہر نوشہرہ میں جلسے میں شرکت کے لیے آرہے تھے کہ انہیں راستے میں یہ حادثہ پیش آیا۔ پرویز خٹک کو بعدازاں دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا جس کے بعد وہ نوشہرہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  لوئردیر :تالاش خوڑ میں طغیانی ،مین بازار کلوٹ کے سیلاب برد ہونے کا خطرہ