روسٹڈ ران کی ترکیب

روسٹڈ ران کی ترکیب

اجزا

  1. بکرے کی ران ایک کلو
  2. دہی ایک کپ
  3. لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  4. ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
  5. (لال مرچ دو چائے کے چمچ (کُٹی ہوئی
  6. (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
  7. سویا ساس دو کھانے کے چمچ
  8. سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ
  9. ووسٹر ساس دو کھانے کے چمچ
  10. مسٹرڈ ساس ایک کھانے کا چمچ
  11. کچا پپیتا چار کھانےکے چمچ
  12. نمک حسبِ ذائقہ
  13. چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
  14. چھوٹی الائچی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
  15. آئل آدھی پیالی

تركيب

  • ران کو اچھی طرح دھو کر کانٹے سے گود لیں اور تمام اجزاء لگا کر رات بھر کےلئے فریج میں رکھ دیں۔
  • پھر دیگچی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اگر چاہیں تو تھوڑا سا پانی بھی ڈال سکتے ہیں۔
  • جب گوشت گَل جائے تو اُتار لیں۔
  • رائتہ اور نان کے ساتھ پیش کریں۔