لتا منگیشکر

لتا منگیشکر کیلئے ڈاکٹروں نے دعائوں کی اپیل کر دی

کورونا اور نمونیا کا شکار ہونے والی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے ڈاکٹرز نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 92 سالہ لیجنڈری کلوگارہ گزشتہ ہفتے سے ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ہفتے کے روز اُن کے معالج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں اس لیے انہیں آئی سی یو میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اُن کی صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

پروفیسر ڈاکٹر صمدانی کے کہنے کہ مطابق لتا منگیشکر کو کورونا کے ساتھ نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی ہے، عمر اور صحت کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھنا بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کورونا کا شکار لتا منگیشکر آئی سی یو منتقل

قبل ازیں جمعرات کے روز گلوکارہ کی بھانجی رچنا شاہ نے کہا تھا کہ ہماری دعائیں قبول ہوئیں کیونکہ لتا منگیشکر کی طبیعت پہلے سے بہتر اور مزید بہتری کی جانب گامزن ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

واضح رہے کہ لتا منگیشکر کو 11 جنوری کو کورونا مثبت آنے اور طبیعت بگڑنے کے سبب ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو میں داخل کرلیا۔