شنیرا بھی کوک اسٹوڈیو کی مداح

”تو جھوم“ گانے نے وسیم اکرم کی اہلیہ کو بھی رُلا دیا

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا بھی نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کی مداح ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:کوک اسٹوڈیو: عابدہ پروین اور نصیبو لال کا گانا’تو جھوم’ انٹرنیٹ پر وائرل

شنیرا نے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے نئے گانے تُو جھوم کے بارے میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں نے اس سے پہلے ایسا گانا کبھی نہیں سُنا ،میں پچھلے 25 منٹ سے یہاں بیٹھی گانا سُنتے ہوئے رو رہی ہوں۔ شنیرا نے لکھا کہ ان ناقابلِ یقین خواتین کا یہ گانا میری روح میں بس گیا ہے۔ آخر میں شنیرا نے پاکستان کی سلامتی کے لئے دُعا بھی کی۔

واضح رہے کہ نامور پاکستانی میوزیکل شو کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن میں گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کو ایک ساتھ پرفارم کرتی نظر آئی ہیں۔ گزشتہ روز کوک اسٹوڈیو نے 14ویں سیزن کا آغاز کردیا جس میں صوفی گلوکارہ عابدہ پروین اور نصیبو لال کے کلام تو جھوم نے لوگوں پر سحر طاری کردیا۔ مداحوں کی بڑی تعداد نے عابدہ پروین کے گانے “تو جھوم” کو بے انتہا پسند کیا ہے۔