وزیرداخلہ شیخ رشید

سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی رہتی ہے

وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی رہتی ہے۔

راولپنڈی میں ماں بچہ اسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست لوگوں کی فلاح کےلیے ہے نقصان پہنچانے کیلئے نہیں، اسپتال کی تعمیر کی رفتار سے مطمئین نہیں ہوں، وزیراعظم چاہتے ہیں 28 فروری تک اس کا افتتاح ہو لیکن ایسا لگتا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا اس سال نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرضوں کی فراہمی کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر کے بیان کے حوالے سے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف عمران خان کے لیے ڈراؤنا نہیں سہانا خواب ہیں، سیاست میں چاروں شریف مائنس ہیں، حکومت کے خلاف باتیں کرنے والے سارے چھانگا مانگا کی پیداوار ہیں، یہ بزدلوں کا گروہ ہے جو پیسہ بنانے کیلئے سیاست کرتے ہیں، لیکن ان کے نصیب میں پیسے بھی نہیں ہیں، سیاست دان دھرتی ماں کے لیے مرتا ہے لیکن یہ باہر بھاگ گئے، دنیا میں ایسا سیاستدان نہیں دیکھا جو حکومت گرانے سے زیادہ لندن بھاگنے پر محنت کرتے ہیں، بیماری کا ڈرامہ کرنے والے حقیقت میں بیمار ہو جاتے ہیں، آئیں ملک میں سیاست کریں مقابلہ کریں۔ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو شکست ہو گی اور عمران خان 5 سال پورے کریں گے، کوئی اِن ہاؤس تبدیلی نہیں آ رہی۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہے: شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں ہلکی پھلکی موسیقی ہوتی رہتی ہے، کوئی ڈیل اور ڈھیل نہیں ہو رہی، ایمرجنسی کی میرے پاس کوئی خبر نہیں۔اپوزیشن کوئی ٹف ٹائم دیتی ہوئی نظر نہیں آتی، لانگ مارچ کے لیے وزارتِ داخلہ راستے کھلے رکھے گی۔ وفاقی وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت دنیا میں بڑھ رہی ہے، مہنگائی کے مسئلے کو عمران خان اپریل مئی میں حل کر دیں گے۔

مزید پڑھیں:  عدالت کا بشریٰ بی بی کا اینڈوسکوپی ٹیسٹ کروانے کا حکم

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ مری نہ جاتا تو 23 کے بجائے 30، 40 لوگ مر جاتے، مری میں کوئی بھی چیز اپنی جگہ پر نہیں تھی۔