سو روپے کے کارڈ پر ٹیکس

سو روپے کے کارڈ پر چار روپے مزید ٹیکس نافذ

صدر مملکت عارف علوی نے متنازع ضمنی مالیاتی بل 2021 المعروف منی بجٹ کی رسمی منظوری دے کر اسے پارلیمنٹ کے ایکٹ میں تبدیل کردیا اور اس طرح عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی ایک اہم شرط پوری کردی گئی ہے۔ اس منظوری سے متعدد اشیا پر ٹیکس اور ڈیوٹیز کے استثنیٰ کو واپس لیا گیا جس کے بعد ٹیلی کام سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے بیلنس ری چارج پر اضافی ٹیکس لینے کا اعلان کیا ہے۔ اس وقت 100 روپے کے ری چارج پر 90.3 روپے کا بیلنس ملتا ہے مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ اب صارفین کو ہر 100 روپے کے ری چارج پر 3.9 روپے کا اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ اس طرح اب ہر 100 روپے کے ری چارج پر 90.9 کی بجائے 86.96 روپے کا بیلنس ملے گا۔ اس کا اطلاق تمام سروسز یعنی جاز، یوفون، ٹیلی نار اور زونگ کے صارفین پر ہوگا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا