خیبر پختونخوا کی ثقافت

سفید پکول اور سفید شال خیبر پختونخوا کی ثقافت قرار

سفید پکول اور سفید چادر کو خیبر پختونخوا کی ثقافت قرار دیدیا گیا جسے ہر سال صوبے کی ثقافت کے طور پر پیش کیا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر محنت و ثقافت، انسانی حقوق و پارلیمانی امور شوکت یوسفزئی نے دبئی میں جاری خیبر پختونخوا سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوا نے دبئی ایکسپو میں شرکت کر کے بہترین انداز میں سیاحت اور دیگر شعبوں کی رونمائی کی جس کے بدولت 8 بلین ڈالرز کے 44 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے جو بڑی کامیابی ہے۔ مفاہمتی یادداشتوں کے بعد ٹیکنیکل ٹیم کی بدولت سرمایہ کاروں کو صوبے میں لایا جائیگا انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں انرجی، معدنیات اور سیاحت کے وافر مواقع موجود ہیں لہذا دنیا بھر کے سیاح صوبہ خیبر پختونخوا کا رخ کریں جبکہ سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں۔ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع موجود ہیں دبئی ایکسپو کے ذریعے بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کر کے صوبے کی معیشت کو مضبوط اور مستحکم بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفید پکول اور سفید چادر کو خیبر پختونخوا کی ثقافت قرار دیدیا گیا جسے اب ہر سال صوبے کی ثقافت کے طور پر پیش کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان حکومت کا ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان