250405 6386509 updates

مہنگائی پر نظر رکھنے کی پالیسیوں کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے، حکومت

اسلام آباد: حکومت کا کہنا ہے کہ وہ وظفیوں کی رقم اور اس سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد بڑھا رہے ہیں اور مہنگائی کو کم کرنے کی پالیسیوں اور کوششوں کے نتائج ‘آئندہ دنوں’ میں سامنے آئیں گے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں مسلسل بڑھنے والی مہنگائی کی شرح پر وضاحت دینے کی کوشش کی گئی۔

واضح رہے کہ جنوری کے مہنے میں پاکستان میں مہنگائی کی شرح ایک دہائی کی سب سے زیادہ 14.6 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جس پر عوام کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید بھی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں:  مالاکنڈ، بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، باپ بیٹا جاں بحق، ماں زخمی

بیان میں آمدن میں تعاون اور دیگر سبسڈیز سے فائدہ اٹھانے والوں کی تعداد بڑھانے پر بھی بات کی گئی۔

بغیر وقت کا تعین کیے وزارت کا کہنا تھا کہ موسم کے منفی حالات اور رسد میں خلل کے خاتمے کے بعد مہنگائی کم ہوگی اور معیشت آئندہ دنوں میں پیداوار اور نمو کی جانب بڑھے گی۔

وزارت کا کہنا تھا کہ ‘ان وجوہات سے جہاں مہنگائی میں کمی آئے گی وہیں حکومت نے مہنگائی سے متاثرہ افراد کے تحفظ کے لیے متعدد ریلیف اقدامات کیے ہیں جن میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 5 بنیادی اشیا پر سبسڈی دینا جس کے لیے 7 ارب روپے وزارت صنعت و پیداوار کو منتقل کردیے گئے ہیں جبکہ 300 یونٹس سے کم ماہانہ بجلی استعمال کرنے والوں کو 226.5 ارب روپے کی سبسڈی مختص کرنا شامل ہے’۔

مزید پڑھیں:  فیض حمید نے فیض آباد دھرنے کے دوران استعفے کا کہا، زاہد حامد

وزارت نے نشاندہی کی کہ وزیر اعظم کا احساس پروگرام کے لیے بھی 100 ارب کی جگہ 190 ارب کل مختص کیے گئے ہیں، گیس پر 24 ارب روپے کی سبسڈی دی گگئی ہے اور حکومت نے اگست 2019 میں 51 لاکھ خاندانوں خصوصی ٹرانسفر کے تحت 1 ہزار روپے فی خاندان مہیا کیا ہے۔