علامہ عبد الحمید رحمتی شہید

پشاور فائرنگ، نامور عالم دین شیخ الحدیث علامہ عبد الحمید رحمتی شہید

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اتوار کی رات معروف عالم دین شیخ عبدالحمید رحمتی شہید اور ان کے بھائی زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان پر فقیر آباد تھانے کی حدود میں مسلح افراد نے حملہ کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کسی گروپ نے اس کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق شیخ عبدالحمید اور ان کے بھائی شیخ محمد زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں شیخ حمید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

مزید پڑھیں:  جعلی حکومت کے خلاف منظم عوامی جدوجہد ناگزیر ہے، اسد قیصر

یہ بھی پڑھیں:بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس محرر شہید

پولیس کے مطابق جائے وقوعہ کے قریب نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  ماہ رمضان میں 1697 دسترخوان بچھائے، لاکھوں افراد مستفید ہوئے، مشال اعظم یوسفزئی

خیال رہے ان کے والد، غلام اللہ رحمتی، شیخ جمیل الرحمٰن کے بعد بانی سرفہرست افغان سلفی عالم تھے۔