برفباری میں نماز کی ادائیگی

شدید برفباری میں نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل

شدید برفباری میں کھلے آسمان تلے نماز کی ادائیگی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر شدید برفباری اور سردی میں لوگوں کو نماز کی ادائیگی کرتے دیکھا گیا۔ویڈیو سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ ویڈیو روس کے شہر ماسکو کی ہے جہاں شدید برفباری میں جمعہ کی نماز ادا کی جارہی ہے.

مزید پڑھیں:  رفح پر حملے کی مشاورت، نیتن یاہو اسرائیلی وفد امریکہ جانے کو تیار

البتہ اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ یہ ویڈیو ماسکو کی ہی ہے۔20 سیکنڈ کی ویڈیو میں متعدد نمازیوں کو نماز کے لیے صف بندی کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران شدید برفباری بھی ہورہی ہے۔

مزید پڑھیں:  شانگلہ حملہ :چین کا ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ