ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب

ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کی شادی کی تقریبات جاری

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر جوڑی کنول آفتاب اور ذولقرنین سکندر کی شادی کی تقریبات شروع ہوگئیں ۔ وہ گزشتہ سال نکاح کے بندھن میں بندھے تھے اب ان کی رخصتی کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

تقریبات شروع کرنے سے پہلے میلاد رکھا گیا جس کی تصاویر دونوں نے اپنے سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیں ۔

اس کے بعد اب مایوں سے شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ مایوں کی تقریب میں دونوں نے روایتی پہلے رنگ کا لباس پہنا ہے۔ مایوں، مہندی اور اُبٹن کی تقریب سے اس جوڑی کی جانب سے چند مزید نئی تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں جو کہ اس وقت انٹرنیٹ پر صارفین کی توجہ کا خوب مرکز بنی ہوئی ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

گزشتہ رات بارات سے قبل قوالی نائٹ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں جوڑے نے خوبصورت کالے رنگ کے کا انتخاب کیا، ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب کی شادی کے سلسلے میں منعقد کی گئی تقریب ’قوالی نائٹ‘ پر پہنی گئی کالے رنگ کی ساڑھی کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

تقریب میں دیگر ٹک ٹاک سٹارز نے بھی شرکت کی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اس جوڑی کا گزشتہ سال، اپریل کے آغاز میں نکاح ہو چکا ہے ۔