عتیقہ اوڈھو کورونا میں مبتلا

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئیں

پاکستان کی سدا بہار اداکارہ عتیقہ اوڈھو عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئی ہیں اور انہوں نے خود کو اپنے گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ نے پیر کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے اپنی ایک تصویر ڈالی اور کہا کہ انہوں نے خود کو کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باعث قرنطینہ کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکار رشید ناز دار فانی سے چل بسے

یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان نے اپنی فیملی کے ساتھ سالگرہ منائی

عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ تنہائی کے اس سفر میں ان کے کتے نے بہت اچھا ساتھ نبھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پالتو جانور مشکل وقت میں ایک خوشی کا باعث ہوتے ہیں کیونکہ وہ آپ کو کسی بھی چیز کے ذریعے دیکھ بھال کا احساس دلانے کے لیے موجود ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں پر زور دیا کہ وہ جانوروں کی قدر کریں اور ان کا خیال رکھیں۔ سینکڑوں مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے عتیقہ اوڈھو کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔