حریم شاہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات

حکومت میرے بجائے نواز شریف کے کیس پر توجہ دے: حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پاکستانی حکومت کی جانب سے ان کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کرنے کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے خلاف تحقیقات میں وقت ضائع کرنے کے بجائے مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے کیس پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے وزراء نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کے وعدے کرتے رہتے ہیں لیکن ایسا کرنے میں ناکام رہے اور وہ ایک کے بعد ایک وعدے کرتے رہتے ہیں اور آخر کار ناکام ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن میں اپنی زندگی کا مزہ لے رہے ہیں لیکن شہزاد اکبر انہیں پاکستان واپس لانے کے لیے کچھ نہیں کر سکے۔

مزید پڑھیں:  شادی کے بعد شوبز سے دوری اختیار کرلوں گی، مہوش حیات

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی حکومت مجھے نہیں پکڑ سکتی: حریم شاہ کا ایف آئی اے کو چیلنج

یہ بھی پڑھیں: فلسطینی یکجہتی پر عالمی ستاروں کی ایما واٹسن کی حمایت

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے الطاف حسین کے خلاف بھی مقدمات بنائے لیکن ان کے ساتھ کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خلاف لندن کی عدالتوں میں منی لانڈرنگ کے مقدمات سے متعلق صرف ثبوت ہی کام کریں گے، صرف باتوں سے یہاں کچھ بھی نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں:  رومانوی کردار ادا کرتے کرتے حقیقی محبت بھی ہو جاتی ہے، نوال سعید

حریم شاہ نے مزید کہا کہ وہ مقدمات سے خوفزدہ نہیں ہیں، تاہم وہ مزید راز اور حقائق کا انکشاف کر سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سے ایف آئی اے اور لندن حکام کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار نے یہ بیان شہزاد اکبر کے اس بیان کے ردعمل میں دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حریم شاہ کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔