اکشے کمار کی شادی کی سالگرہ

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی کی اکیسویں سالگرہ

بھارتی اداکار اکشے کمار اور ان کی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ آج اپنی شادی کی اکیسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوئنکل کھنہ نے پیر کے روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے شوہر اکشے کمار کے ساتھ ایک تصویر ڈالی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں میاں بیوی کسی ریستوران میں بیٹھے ہیں اور کافی خوش گوار مزاج میں گفتگو کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا کا فلم ‘پٹھان’ میں خطرناک سین خود کرنے کااعلان

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

یہ بھی پڑھیں: لتا منگیشکر کیلئے ڈاکٹروں نے دعائوں کی اپیل کر دی

ٹوئنکل کھنہ نے اپنی گفتگو کا ایک مزاحیہ مکالمہ بھی اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا۔ انہوں نے لکھا، "ہماری 21 ویں سالگرہ پر ہم نے ایک بات چیت کی۔”

مکالمہ

"میں: آپ جانتے ہیں، ہم اتنے مختلف ہیں کہ اگر ہم آج کسی پارٹی میں ملے تو مجھے نہیں معلوم کہ میں آپ سے بات بھی کروں گی یا نہیں۔”

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

"وہ: میں آپ سے ضرور بات کروں گا۔”

"میں: میں حیران کیوں نہیں ہوں۔ جیسے کہ؟ آپ مجھ سے کیا پوچھیں گے؟”

"وہ: نہیں، میں کہوں گا، ‘بھابھی جی، بھائی صاحب کیسے ہیں، بچے ٹھیک ہیں؟ ٹھیک ہے نمستے’۔”

واضح رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی شادی 17 جنوری 2001 کو ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں بیٹا آرو کمار اور بیٹی نیتارا کمار۔