ابو ظہبی ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ

ابو ظہبی: ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، 1 پاکستانی سمیت دو بھارتی جاں بحق

حوثی باغیوں نے ابوظہبی ایئرپورٹ پر تین آئل ٹینکروں پر ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یمن کےحوثی باغیوں نے پیر کے روز ابوظہبی میں ادنوک تیل کمپنی کے قریب تین آئل ٹینکروں پر ڈرون سے حملہ کیا۔ دھماکے کے بعد ابو ظہبی ایئرپورٹ پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

مزید پڑھیں:  ایران سے بڑا سیلابی ریلا پاکستان میں داخل،آبادی کو خطرہ

یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمانوں کا قتل عام ہونے والاہے،امریکہ

یہ بھی پڑھیں: کابل: طالبان کا خواتین مظاہرین پرمرچوں کا اسپرے

ابوظبی پولیس نے کہا ہے کہ ڈرون حملے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک شخص پاکستان جبکہ دو افراد بھارت سے تھے۔

مزید پڑھیں:  طورخم:افغانستان سے آنیوالے مریضوں کیلئے ویزہ شرط لازمی قرار

پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے افراد کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یمن کےحوثی باغیوں نے ڈرون حملےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔