ہری پور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون

ہری پور: نوجوانان اس ملک کے سب سے بڑے وسائل ہیں: وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ان دو ممالک میں سے ایک ہے جس کی آبادی کی اکثریت 25 سال سے کم ہے اور اسی وجہ سے نوجوانان اس ملک کے سب سے بڑے وسائل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ہری پور میں اسپیشل ٹیکنالوجی زون کے قیام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ قابل نوجوان ملک کی مجموعی ترقی میں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ قیادت بھی فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ضرورت کے اس وقت میں افغانوں کو ترک نہیں کرے گا: وزیر اعظم

مزید پڑھیں:  ججزکے خط کا معاملہ، وزیراعظم کی چیف جسٹس سے ملاقات

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 15.8 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات موصول: فواد چوہدری

عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت مجموعی قومی ترقی کے لیے تعلیم اور صحت کے شعبوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ محصولات کی وصولی میں اضافے سے یہ دو اہم شعبے بھی مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیراعظم نے نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق تعلیم دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تین درجے کا نظام تعلیم معاشرے میں تین طبقات پیدا کر رہا ہے جس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے، جبکہ موجودہ حکومت کا متعارف کرایا گیا واحد قومی نصاب قومی ہم آہنگی کا باعث بنے گا۔

مزید پڑھیں:  جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے،صدر مملکت

عمران خان کا مزید کہنا تھا نے کہا کہ خصوصی ٹیکنالوجی زون نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو فراہم کی جانے والی سہولیات برآمدات میں اضافہ کا باعث بن رہی ہیں، جبکہ اس سال آئی ٹی کی برآمدات میں 75 فیصد اضافہ متوقع ہے۔