کپل دیو کا ویرات کوہلی مشورہ

ویرات کوہلی کو انا چھوڑ کر نوجوان کپتان کے تحت کھیلنا چاہیے: کپل دیو

سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کے بعد ایک نئے لیڈر کے تحت کھیلنے کے لیے اپنی انا کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کو 1983 کا ورلڈ کپ جتوانے والے کھلاڑی نے کہا کہ قومی ٹیم کے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال پھیل گئی ہے۔ انہوں نے کوہلی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ کڑے وقت سے گزر رہے ہیں اور بہت زیادہ دباؤ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے

یہ بھی پڑھیں: بھارتی بورڈ اور ویرات کوہلی کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آگئے

کپل دیو نے کہا کہ سنیل گواسکر بھی میری کپتانی میں کھیل چکے ہیں اور میں بھی بغیر کسی انا کے سری کانت اور محمد اظہر الدین کے ماتحت کرکٹ کھیل چکا ہوں۔

63 سالہ سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کو اپنی انا چھوڑ کر ایک نوجوان کرکٹر کی کپتانی میں کھیلنا پڑے گا اور اس سے اسے اور بھارتی کرکٹ کو مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی کو نئے کپتان، نئے کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنی چاہیے کیونکہ قومی ٹیم انہیں بطور بلے باز نہیں کھو سکتی۔

مزید پڑھیں:  قومی کرکٹ ٹیم 5سال بعد آئرلینڈ کا دورہ کرے گی

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے گزشتہ ہفتے جنوبی افریقہ سے ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا اعلان کر دیا تھا جبکہ گزشتہ سال وہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی چھوڑ چکے تھے اور اس کے فوراً بعد انہیں ون ڈے ٹیم کے سربراہ کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا۔