افغانستان میں شدید زلزلہ

افغانستان میں شدید زلزلہ، 12 افراد جاں بحق

مغربی افغانستان میں پیر کے روز زلزلے کے جھٹکوں سے کم از کم 12 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلعی گورنر محمد صالح پردیل کا کہنا ہے کہ مغربی صوبے بادغیس کے ضلع قادیس میں زلزلے کی وجہ سے رہائشی مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ انہوں نے کہا کہ چھتیں گرنے کی وجہ سے 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ایرانی صدر کل پاکستان پہنچیں گے ،اہم ملاقاتیں ہوں گی

یہ بھی پڑھیں: کابل: طالبان کا خواتین مظاہرین پرمرچوں کا اسپرے

یہ بھی پڑھیں: ابو ظہبی: ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، 1 پاکستانی سمیت دو بھارتی جاں بحق

مزید پڑھیں:  مودی کی مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز تقریر پر ہنگامہ برپا ، کارروائی کا مطالبہ

صالح پردیل نے مزید کہا کہ زلزلے میں کئی لوگ زخمی بھی ہوئے اور ان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 تھی، جبکہ اصل میں شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔