نور عالم خان کو شوکاز نوٹس

حکومت پر تنقید، نور عالم کو شوکاز جاری کرنیکا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اپنے ہی رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کیمطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نور عالم خان کی اپنی ہی حکومت کیخلاف بیان بازی پر پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے۔ صدر پی ٹی آئی پختونخوا پرویز خٹک نور عالم خان کو شوکاز نوٹس جاری کریں گے جبکہ پرویز خٹک نے بیان بازی پر نور عالم خان سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا مقبوضہ کشمیر میں لیتھیم ذخائر کی نیلامی پر تحفظات کا اظہار

دوسری جانب نور عالم خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے کوئی شوکاز نوٹس ابھی تک نہیں ملا، میراتعلق صوبے سے نہیں وفاق سے ہے،پرویزخٹک پارٹی چیئرمین نہیں ہیں اور وہ مجھے شوکاز نوٹس نہیں دے سکتے ، ہمیشہ مہنگائی، احتساب، کرپشن کیخلاف آواز اٹھائی ہے، اسمبلی میں گیس، آٹا اور بجلی کے مسائل کیلئے آواز اٹھائوںگا۔

مزید پڑھیں:  روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا،پیوٹن