چارسدہ بھیک سے انکار 2 بہنیں

چارسدہ: بھیک مانگنے سے انکار پر 2 بہنیں قتل

بھیک مانگنے سے انکار پر چار سدہ کے علاقہ بھو سہ خیل میں گھر کے اندر دو سگی بہنوں کو قتل کر دیا گیا۔

ایک اور واقعہ میں سدو خیل میں زبانی تکرار پر بیٹے کے سامنے باپ کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ پڑانگ کی حدود بھوسہ خیل میں گھر کے اندر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 سگی بہنوں مسماة فہمیدہ اور مسماة آمنہ دختران فضل محمود کو قتل کر دیا۔ قتل ہونے والی خواتین کی عمریں 50اور 55سال کے درمیان ہیں۔ مقتولہ فہمیدہ کے شوہر وصال خان ولد بہرہ مند خان نے بتایا کہ اس کی بیوی اور سالی کو ملزمان باچا خان ولد اسلم خان سکنہ پڑانگ اور کاشف ولد مجاہد سکنہ سر ڈھیری گل آباد نے قتل کیا ہے۔ وجہ عناد یہ بتایا جاتا ہے کہ دونوں مقتولین باچا خان کے دبائو میں آ کر بھیک مانگتی تھیں اور اب وہ دونوں بھیک مانگنے سے انکاری تھیں جس پر ملزم نے دونوں کو قتل کردیا ۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان

دوسرے واقعہ میں سدو خیل میں مبینہ ملزم احمد جان ولد طور لعل نے زبانی تکرار پر شاہد ولد عجب خان عرف خارے پر اندھادھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتول کے بیٹے حسین اللہ نے رپورٹ درج کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے والد شاہد کے ہمراہ سودا خریدنے جا رہا تھا کہ ملزم احمد جان نے زبانی تکرار پر ان کے والد کو گولی ماردی جس سے وہ موقع پر دم توڑ گئے ۔ واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

مزید پڑھیں:  امریکی پابندیوں سے بچنے کیلئَے پاکستانی وزیر پیٹرولیم متحرک