قاضی میڈیکل کمپلیکس

ملازمین کی ہڑتال،قاضی میڈیکل کمپلیکس کے گیٹ پردو بچوں کا جنم

نوشہرہ قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ملازمین کا احتجاج پانچویں روز میں داخل ہو گیا، ہسپتال میں احتجاج کے باعث تمام شعبہ جات بند ہونے کی وجہ سے خاتون نے ہسپتال کے مین گیٹ پر 1122 کی ریسکیو کی گاڑی میں جڑواں بچوں کو جنم دے دیا۔

نوشہرہ کے علاقہ حکیم آباد کی رہائشی خاتون کو 1122 ریسکیو نوشہرہ کی گاڑی میں ڈیلوری کی غرض سے قاضی میڈیکل کمپلیکس نوشہرہ لے جایا گیا لیکن ہسپتال میں گزشتہ پانچ روز سے ملازمین احتجاج پر تھے اور قاضی میڈیکل کمپلیکس کے ملازمین کے احتجاج کی وجہ سے ہسپتال میں شعبہ گائنی سمیت دیگر شعبہ جات بنداور ہسپتال میں عملے کی عدم موجودگی کے باعث خاتون کو واپس لے جایا جا رہا تھا کہ راستہ ہی میں خاتون کی حالت بگڑ گئی جس پر ریسکیو 1122 نوشہرہ کی EMTاریبہ گل نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے مذکورہ خاتون کی ڈیلیوری کرادی۔

مزید پڑھیں:  صوابی، بھائی کی اپنے سگے بھائی پر گولیوں کی بوچھاڑ

ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن اریبہ گل کی پیشہ ورانہ تربیت اور تجربے کی بدولت خاتون نے دو صحت مند بچوں کو جنم دیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایرانی صدر سے ملاقات