حیات آباد میں ہیروئنچیوں کے ڈیرے

حیات آباد میں ہیروئنچیوں کے ڈیرے ،شہری پریشانی میں مبتلا

پشاور کے پوش علاقہ حیات آباد میں ہیروئنچیوں کو لگام ڈالنے میں متعلقہ انتظامیہ بے بس دکھائی دینے لگی حیات آباد کے مختلف فیزوں میں ہیروئنچی سٹریٹ بورڈز اور سڑکوں پر لگے باڑ کاٹنے لگے جبکہ سوشل میڈیا پر باڑ کاٹنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جبکہ اس سے قبل اطراف میں درختوں کی بے دریغ کٹائی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی علاقہ میں ہیروئنچیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے مکینوں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے تاہم متعلقہ حکام اس سلسلے میں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے سوشل میڈیا پر موجود ایک اور ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے کہ رات 2بجے بھی ہیروئنچی حیات آباد کی سڑکوں پر گھوم رہے ہیں تاہم شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ ہیروئنچیوں نے مختلف سیکٹرز سے سٹریٹ بورڈز بھی چرائے ہیں جسکی وجہ سے ایڈریس ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ آن لائن ٹیکسی سروس والوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے علاقہ مکین پریشانی سے دو چار ہیں۔ اہلیان علاقہ نے ہیروئنچیوں کیخلاف کریک ڈاون کا مطالبہ کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر فوری کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو وہ بھر پور احتجاج کرینگے ۔

مزید پڑھیں:  ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ آمد